جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

کورونا سے پنجاب کی معیشت تباہ، 18کھرب تک نقصان 40لاکھ ملازمتیں ختم، 58فیصد آبادی خط غربت تک جانے کااندیشہ

datetime 18  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمگیروبا کورونا وائرس سےصرف پنجاب کی معیشت کو6سے 18 کھرب روپے تک کے نقصان جبکہ صوبے میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔یہ انکشاف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔ وزیر اعلی کو پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی3فیصد سے 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جو ہرماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا۔یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی خبردار کیا ہے کہ بر اعظم ایشیا کی

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اقتصادیات موجودہ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایشیا پیسیفک خطے کے ڈائریکٹر چینگ یونگ ری نے کہاکہ 1960 کی دہائی کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہو سکتا ہے کہ خطے میں اقتصادی نمو کی شرح صفر فیصد رہے۔ ان کے بقول یہ صورتحال سن 2008 اور سن 2009 کے مالیاتی بحران اور ایشیا میں سامنے آنے والے سن 1997 اور سن 1998 کے معاشی بحرانسے کہیں زیادہ سنگین ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…