اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہلک بھر میں کرونا وائرس کی مہلک وباء کے وار جاری ہیں لیکن عوام کو لوٹنے والوں کو ذرا برابر خدا کا خوف نہیں آیا ۔ مستحق افراد کا حق مارا اور غریب ان پڑھ افراد کو لوٹنے کا کام جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سرکاری ملازم خاتون کا حق کھا گیا ۔
سرکاری ملازم ندیم نے ان پڑھ خاتون دیکھا تو اس کا شناختی کارڈ لے کر اس سے انگوٹھا لگوا لیا لیکن پیسے خود رکھ کر غریب خاتون سے کہا پیسے تو ابھی تک نہیں آئے ۔ بتایا گیا ہے کہ سینٹر انچار ج کو جب پتہ چلا تو اس نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر خاتون کے 12ہزار روپے واپس لے لیے گئے ہیں ۔