اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ایک ڈرائیور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نیپرا حکا م کے مطابق ڈرائیور میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد نیپرا ہیڈ آفس بند کر دیا گیا۔حکام کے مطابق نیپرا ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی، آئندہ پیر کو نیپرا کا مرکزی دفتر کھل جائے گا۔