اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ٹیکس مراعات دے دیں۔ جمعہ کو ایف بی آر نے احساس پروگرام اور 61 میڈیکل آلات کی درآمد پر ٹیکس ریلیف کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفر پروگرام پر اِنکم ٹیکس چھوٹ دے دی گئی ،ریٹیلرز کیش ادائیگی پر اِنکم ٹیکس کٹوتی نہیں کریں گے۔ ایف بی آر کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق تیس جون تک ہو گا، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے علاوہ ایزی پیسہ ادائیگی پر ٹیکس کٹوتی ہو گی۔