جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

اس سال فدیہ صوم و صدقہ فطر فی کس کتنا ادا کیا جائے گا؟ جامعہ نعیمیہ نے اعلان کر دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ امسال فدیہ صوم ،صدقہ فطرفی کس100روپے ادا کیاجائے۔مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریںصدقہ فطر عید الفطرقبل ادا کرنا جائزہے اگررمضان المبارک سے قبل بھی اداکردیاجائے توبھی جائزہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزخطبہ جمعہ کے دوران کیا۔انہوں مزید کہاکہ صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کی مقدار کا تعین کیا گیاہے جس کے مطابق گندم کے حساب سے 100 روپے، جو کے حساب سے 200 روپے، کھجور کے لحاظ سے 700 روپے، کشمکش کے حساب سے 1700 روپے جبکہ منقہ کے حساب سے فی کس صدقہ فطر 2300 روپے بنتا ہے۔ 30 روزوں کا فدیہ صوم گندم کے حساب سے 3 ہزار روپے، جو کے حساب سے6ہزار روپے،کھجور کے حساب سے 21ہزار روپے، کشمکش کے حساب سے 51 ہزار روپے بنتا ہے۔جبکہ منقہ کے حساب69ہزار روپے بنتاہے۔جان بوجھ کرروزہ توڑنے پر 60مساکین کوکھانا کھلانا لازمی ہے۔60 مساکین کیلئے کفارہ صوم کی رقم گندم کے حساب سے 6ہزار روپے، کھجور کے حساب سے 42 ہزار جبکہ کشمکش حساب سے ایک لاکھ2 ہزار روپے بنتی ہے۔ گندم کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم اور کفارات کی یہ کم سے کم رقم ہے۔جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق کی کشادگی اور دولت کی فراوانی سے نوازا ہے ان پر لازم ہے کہ شکرانہ نعمت کے طور پر وہ اپنی مالی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو، کھجور، کشمش یا منقہ کے حساب سے صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارات کی ادائیگی کریں تاکہ تشکرنعمت بھی ہو اور غرباء و مساکین افراد کی ضروریات بھی پوری ہو سکیں۔گندم کانصاب آدھاصاع ہے جو ایک کلو9سوگرام ہے۔جبکہ جو ایک صاع ہے جوکہ 3کلو840گرام ہے۔نصاب کے یہ رقم پنجاب میں رہنے والوں کیلئے ہے دیگر علاقوں میں رہنے والے اشیاء کی قیمتوں کومعلوم کرکے صدقہ فطر وفدیہ صوم اداکریں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…