اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

گجرات میں محکمہ صحت کے حکام کی غفلت،کرونا سے متاثرہ مریض کی تدفین کے بعد عملے حفاظتی کٹس سرعام پھینک دیں،علاقہ مکین پریشان

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشہ روز کرونا وائرس کی وجہ سے اسپین سے لوٹنے والے خرم شہزاد زندگی کی بازی ہار گئے تھے ان کی تدفین کر دی گئی ہے ۔ انہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے میونسپل کمیٹی کھاریاں کے ملازمین کے ہمراہ تدفین کی جبکہ پولیس کی نفری کا حصار بھی اس موقع پر موجود تھا۔ سوش میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کنار گری ہوئی

حفاظتی کٹس نظر آرہی ہیں جنہیں بلڈوز کیا جارہا ہے ۔ اے سی کھاریاں کو واٹس ایپ پر کسی نے اطلاع دی جنہوں انکوائری کی اور یقین دہانی کروائی ہے کہ گزشتہ روز یہ کٹس عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے عملے نے خرم شہزاد کی تدفین کے بعد وہاں پھینک دی تھیں ۔ عوام نے کے توجہ دلائو نوٹس کے بعد اے سی کھاریاں نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں تلف کرائیں ، عوام کا کہنا تھا کہ اگر ایسی بے احتیاطی دیگر لوگوں کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور احکامات جاری کیے جائیں کہ حفاظتی کٹس استعمال ہونے کے بعد انہیں صحیح طریقے سے تلف کر دیا جائے تاکہ باقی لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور شامی روڈ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے استعمال ہونے والے حفاظتی سوٹ سڑک پر پھینک دیے گئےتھے، استعمال شدہ حفاظتی سوٹ بچوں نے پہن لیا تھا ۔ حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سوٹ فراہم کیے گئے ، ان استعمال شدہ حفاظتی حفاظی کٹس کو انتظامیہ نے بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بجائے سڑک پر ہی پھینک دیا، جو کسی بڑے تباہی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ پھینکے گئے سوٹس کو بچوں نے پہن لیا، نجی ٹی وی چینل نے بچوں کی سوٹ پہنے ہوئے ویڈیو جاری کی تھی۔ جس میں بچوں نے یہ استعمال شدہ سوٹ پہن رکھے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…