بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت ہندوتوا نظریہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کس چیز میں مصروف ہے؟ پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے غیرذمہ دارانہ اور جھوٹے الزامات مسترد کردیے

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ جعلی اور مکمل غلط الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور معلومات پر جاری پابندی پر پاکستان کو تشویش ہے،راشتڑیا سوایم سیوک سنگ سے متاثرہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمران اپنے ہندوتوا نظریہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کووڈ 19 پر عالمی توجہ کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔

جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے یہ بے بنیاد الزامات واضح طور پر عالمی اور علاقائی توجہ اس ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو بھارت 5 اگست 2019 کے بعد سے خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مکمل مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی جانب سے رواں سال 765 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں جس کے نتیجے میں 3 شہریوں کی شہادت جبکہ 54 معصوم افراد زخمی ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھارت نے 3 ہزار 351 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی جبکہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ دارانہ جواب دیا تھا۔بریفنگ دفترخارجہ کی ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اقدام کے بعد آج 257 واں دن ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پابندیوں اور مواصلاتی بلیک آؤٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جہاں ایک طرف عالمی سطح پر صحت کی ایمرجنسی لگی ہوئی ہے وہیں مقبوضہ کشمیرمیں 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور معلومات پر جاری پابندی پر پاکستان کو تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش نے معلومات کے پھیلاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کی ہے جبکہ ناکہ پبندیوں اور پابندیوں کی وجہ سے طبی آلات اور ادویات کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔انہوںنے کہاکہ وہاں طالبعلم پوری دنیا کی طرح ورچوول تعلیم حاصل کرنے سے بھی قاصر ہیں کیونکہ وہاں 4 جی انٹرنیٹ مکمل طور بند ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سمیت عالمی برادری اس سلسلے میں مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کررہی ہیں۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ راشتڑیا سوایم سیوک سنگ سے متاثرہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمران اپنے ہندوتوا نظریہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کووڈ 19 پر عالمی توجہ کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…