کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں کوروناوائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 12 سال سے کم عمر 17 بچوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی محکمہ صحت زرائع کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس سنگین شکل اختیار کر گیا جس نے صوبے کے 8 اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا زرائع کے مطابق بلوچستان میں
بچے بھی کوروانا وائرس کا شکار ہونے لگے صوبے بھر سے 12 سال سے کم عمر کے 17 بچے شامل ہے ذرائع کے مطابق ان بچوں میں 8 ماہ 1 سال اور 2 سال کے بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے محکمہ صحت حکام کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جن میں 3 کو صحت یاب ہونے کے بعد گھرجانے کی ایجازت دے دی گئی ہے۔