اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ مل گیا، صدر کے دستخط کے بعد آرڈیننس نافذ

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے مراعاتی پیکج کے آرڈیننس پر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے ہیں اس سے قبل وفاقی کابینہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے مراعاتی پیکیج کے سلسلے میں آرڈیننس کی منظوری دی تھی

اس سلسلے میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت بلڈرز اور ڈویلیپرز کے لئے فکسڈ ٹیکس رجیم، فی مربع فٹ/ فی مربع گز کی بنیاد پر فکس ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔سیمنٹ اور سٹیل کے علاوہ تمام مٹیریل پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا۔ سروسز (خدمات) کی فراہمی پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔ بلڈرز اور ڈویلپرز جتنا ٹیکس ادا کریں گے اس کا دس گنا آمدن/ منافع کا کریڈٹ وصول کر سکتے ہیں۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے کم لاگت والے گھروں کے لئے ٹیکس کو نوے فیصد تک کم کر دیا گیا ہے۔ اس سکیم کا اطلاق 31 دسمبر 2020ء سے پہلے شروع کیے جانے والے منصوبوں اور موجودہ نامکمل منصوبوں پر ہوگا جو اس سکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوں۔ نئے اور جاری منصوبوں کو آئی آر آئی ایس ویب پورٹل کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر رجسٹر کرانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…