اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کی نہتے کشمیریوں پر وار کی نئی سازش بے نقاب ہو گئی۔ بھارتی فورسز کے گھناؤنے منصوبے کا پول کھل گیا،ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں آبادی کے قریب توپخانہ نصب کیا ہے ، قومی موقر نامے 92کی رپورٹ کے مطابق توپخانے کی تنصیب پر مقامی آبادی نے نقل مکانی شروع کر دی ہے ،مقامی آبادی نے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا لیکن فورسز
نے نظرانداز کر دیا۔بھارت ابتک ایل او سی پر درجن سے زائد سیکٹرز اور ورکنگ باؤنڈری پر آبادی کو نشانہ بنا چکا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اس مکروہ سازش سے پاک فوج کو بدنام اور کشمیریوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے ، بھارت سازش سے عوامی سطح پر یہ تاثر دینے کی کوشش کریگا کہ پاکستان کشمیری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاہم حقائق اس سے برعکس ہیں،پاک فوج نے ہمیشہ فائرنگ کرنیوالی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔