اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے باعث مرنے والوںکی شرح 4.6 فیصد ہے جبکہ 88فیصد مریضوں کو دیگر امراض بھی لاحق تھے جس باعث انکی قوت مدافعت انتہائی کم تھی اسی بنا پر صوبے میں شرح اموات دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ریکارڈکی گئیں۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی اموات اوسطا سات روز کے اندر ہوئیں
جبکہ ہسپتالوں میں داخل زیادرہ تر مریض اوسطا دو روز کےاند ر وفات پاگئے ۔محکمہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 85 فیصد مرد اور 15 فیصد خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 35 سے 85 سال کے درمیان تھیں تاہم اوسطا عمر 61بنتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جن مریضوں میں ہائی بلڈ پریشر ٗشوگر ٗدل کے امراض اور دیگر بیماریاں تھیں انھیں کورونا نے زیادہ متاثر کیا ۔تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 11فیصد مرنے والے بیرون ملک سے وطن واپس آئے جبکہ 31 فیصد تبلیغی جماعت کے اراکین تھے ۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام تک کل مریضوں کی تعداد 912بتائی جاتی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد42 تھیں یوں صوبے میں شرح اموات 4.6فیصد ہوچکی ہے۔