بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں کرونا وائرس سے اموات ہوئیں یہ کہنا قبل از وقت ہو گا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے حیرت انگیز بات کر دی

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کراچی میں اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی،پاکستان میں اب تک 10 لاکھ ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے،روزانہ 20 ہزار تک ٹیسٹ کیے جائیں گے،کنفرم کیسز کی تعداد 7025 ہوچکی ہے،44افراد وینٹی لیٹر پر ہیں۔ جمعہ کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کراچی میں اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی۔

ظفر مرز انے کہاکہ پاکستان میں بتدریج ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے،24 گھنٹوں میں 6264 ٹیسٹ کیے ہیں جو اب تک سب سے زیادہ ہے،پاکستان میں اب تک 10 لاکھ ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے،روزانہ 20 ہزار تک ٹیسٹ کیے جائیں گے،یہ ٹیسٹ نشاندہی میں مدد دیں گے کہ لوگوں میں کورونا وائرس ہے کہ نہیں،اسی حکمت عملی سے ہم اس وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ ٹریسنگ، کونٹیکٹنگ کے نام سے ایک اور پالیسی متعارف کروا رہے ہیں،یہ اموات 22 لاکھ لوگوں میں پھیل چکی 1.47 لاکھ وفات ہوئی ہیں،5 لاکھ 53 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں،پاکستان میں 497 افراد نئے سامنے آئے ہیں،کنفرم کیسز کی تعداد 7025 ہوچکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 340 سندھ اور 59 پنجاب اور 58 خیبر پختونخواہ میں رپورٹ ہوئے،پاکستان میں بھی اب تک مکمل ہونے والے افراد کی تعداد 1765 ہوچکی ہے،اب پاکستان میں 60 فیصد پھیلاؤ مقامی سطح پر ہورہا ہے،24 گھنٹوں میں 11 اموات مجموعی تعداد 135 ہوچکی ہے،اب تک مْلک میں 44 افراد ایسے ہیں جو وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر شرح 6.7 فیصد پاکستان میں 1.9 فیصد شرح مرض ہے،رمضان اس وقت آرہا ہے جب وبا پھیلی ہوئی ہے اس حوالے سے قومی سطح پر ایک ہدایت نامہ مرتب کیا جارہا ہے،پاکستان کے اندر سے بہت لوگوں کی رقوم اود ادویات کی صورت میں امداد پہنچ رہی ہے،ہماری قوم کا خاصا ہے ہم ایسے حالات میں یکجاء ہوجاتے ہیں،پاکستان سے باہر میڈیکل کمیونٹی کی طرف سے بھی مْلک میں کورونا کے حوالے سے مدد کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کے 30 ہزاد سے زائد ڈاکٹرز پوری دنیا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں،اس حوالے سے یارانے وطن کے نام سے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…