اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے خاتمہ92ڈگری سینٹی گریڈ پر 15منٹ تک تپش دی گئی تو بالکل غیر فعال ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سائنسدانوں نے دعویٰ میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کو اگر 60سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے تک تپش دیں تو وائرس میں پھربھی ایک سے دو اور دو سے چار میں تقسیم ہر پھیلنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ جب اس مہلک وائرس کو 92 ڈگری سینٹی گریڈ پر 15 منٹ
تک تپش دی گئی تو وہ بالکل غیرفعال ہوگیا۔جبکہ امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے وائٹ ہائوس کو گزشتہ ہفتے آگاہ کر دیا تھا کہ موسم گرم کے درجہ حرارت کو کرونا وائرس کے پھیلائوکوئی خاص اثر نہیں پڑے گا ۔ واضح رہے کہ کرونا وائر س سے متعلق جنم لینی والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے سائنسدانوں نے کہا تھا کہ یہ گرمی کی شدت میں بڑھنے سے وائرس خود بخود ختم ہو جائے گا ، انہوں نےاسے افواہ قرار دیا ۔