اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ نیب کے قانون میں اسلامی اصول اور عالمی عدل کے لحاظ سے نقص ہے، اسلامی اصول کے مطابق الزام لگانے والے پر بارِ ثبوت ہوتا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس کی نشاندہی کی ہے، میر شکیل الرحمان بزنس مین ہے اور کاروباری آدمی ہے اور جو بزنس مین کو حق دیا گیا ہے وہ اس کا بھی حق دار ہے، مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ لہٰذا میر شکیل الرحمان
کو قید کرنے میں نیب کی عزت اور آبرو میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ ان کے وقار میں کمی آئی ہے لہٰذا ان کے لئے بھی بہتر ہے کہ میر شکیل الرحمان کو آزاد کر دیں اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں تو اس بنیاد پر بھی ان کے آزاد کرنے کا جواز بنتا ہے، مقدمہ عدالت میں چلائیں بالفرض اگر ان کا جرم ثابت ہو جاتا ہے تو جج کا کام ہے اس کے مطابق فیصلہ کرنا اگر جرم ثابت نہیں ہوتا تو باعزت بری کر دینا۔