اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک پنجاب میں ساڑھے گیارہ لاکھ خاندانوں میںاربوں روپے کی خطیر رقم تقسیم کر دی گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیراوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کورونا کو شکست دینے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ پائیدار اقدامات اُٹھا ئے ہوئے ہے۔اس د وران کسی قسم کی معمولی سی غفلت کا مظاہرہ بھی نہیں کیا جا رہا ہے تمام عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ لاک ڈائون میں چھوٹ بھی عوام کے وسیع تر مفاد کے لیے دی گئی ہے ۔ پنجاب میںوائرس کے پھیلائو کی

صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات عوام کے مفاد کے لیے ہیں ۔ میڈیا نمائندگان کورونا کی جنگ میں صف اول کے سپاہی ہیں ۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک پنجاب میںاربوں روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔مزید ساڑھے پانچ لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 12000روپے کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پراب تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈاکٹروں کو 74 ہزار 500 سرجیکل ماسک، 31 ہزار 600گائون،9 ہزار700 این95 ماسک، 28 ہزار 300عینکیں ،70 ہزاردستانے اور3 ہزار 600سینی ٹائزرتقسیم کردئیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں میں2لاکھ23ہزار500سرجیکل ماسک، 29ہزار418گائون ،59 ہزار72  این95ماسک،23 ہزار 215عینکیں ،ایک لاکھ 92 ہزار 50دستانے اور 7 ہزار 9 ہزار 37سینی ٹائزر تقسیم کر دئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پرصوبہ کے مختلف اضلاع میں 5 2 ہزار500 سے زائد راشن کے تھیلے ، 5 ہزار 500آٹے کے تھیلے اور 21 ہزار 500 صاف پانی کی بوتلیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…