اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف آج نیب طلبی پر عدالت پیش نہ ہو سکے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے تحریری جواب نیب میں جمع کروا دیا ہے ۔ نیب کورٹ نے منی لانڈرنگ کی وجہ سے انہیں طلب کیا تھا ۔ شہباز شریف کے لکھے گئے خط کے مطابق کہا گیا ہے کہ نیب کی حراست میں جسمانی ریمانڈکےد وران ان سے
آمدن سمیت دیگر بڑے پیمانے پر تفتیش کی گئی تھی ۔ اس دوران نیب کو مطلوب تمام معلومات دیدی تھیں اور نیب کورٹ کیساتھ مکمل تعاون کیا ہے ۔ میں پیش ہوتا رہا بلکہ ہر سوال کا جواب بھی دیتا رہا ۔ انکے تمام اثاثہ جات کا ریکارڈ ڈیکلئرڈ اور متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے۔تحریری جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قت ان کی عمر انہتر سال ہے اور وہ کینسر کے مریض بھی ہیں جس کے باعث ان کی قوت مدافعت بھی کم ہے ۔ اور ملک میں کرونا وائرس تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے ۔ ان حالات میں ڈاکٹر نے مجھے سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ باہر نہ نکلیں ۔ نیب کا مانگا گیا ریکارڈ ملک میں لاک ڈائون کی وجہ سے موجود نہیں ہے ۔ اس لیے میری نیب کورٹ سے اپیل ہے کہ ملک میں لاک ڈائون کے خاتمے اور ڈاکٹروں کی آئندہ رائے تک طلبی موخر کی جائے ۔