لاہور(این این آئی )محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی نا ظم اعلی مفتی ابرار نعیمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد پر پا بندی قبو ل نہیں کر ینگے،حکومت مساجد بند کرنے کی بجائے اپنی کارکر د گی پر تو جہ دے تا کہ وباء سے عوام چھٹکارا حا صل کر سکیں،مشکل حالا ت سے نکلنے کیلئے ر جو ع الی اللہ کے علاوہ کو
ئی چارہ نہیں ہے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ کراچی سمیت جہاں جہا ں بھی علما ء پر مقدما ت بنائے گئے ہیں انہیں فوری ختم کیاجائے اور گر فتار علما ء کو رہا کیاجائے ، مساجد میں آ نے والے نمازیو ں کو گھر بھیجنا دین د شمنی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جو لو گ مساجد میں عباد ت کر نا چاہتے ہیں انہیں کسی صور ت تنگ نہ کیاجائے۔