جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

’’ چند لوگ انہیں کورونا وائرس کا مریض کہتے تھے‘‘لاہور میں خود کو کرونا وائرس کا مریض سمجھے جانے پر عمر رسیدہ شخص نے خودکشی کرلی

datetime 17  اپریل‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن)لاہور کے علاقے غازی آباد میں علاقہ مکینوں کی جانب سے کورونا وائرس کا مریض بتلائے جانے پر عمر رسیدہ شخص نے خودکشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نے بتایا کہہ 68 سالہ حنیف احمد دمے کے مریض تھے تاہم چند لوگ انہیں کورونا وائرس کا مریض کہتے تھے۔ان کے اہلخانہ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحے کے روز حنیف کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی

اور انہوں نے دمے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کی شکایات کی تھی تاہم چند پڑوسیوں نے ایک جیسی علامت کی وجہ سے انہیں کورونا وائرس کا کیس کہہ کر بتایا۔انہوں نے کہا کہ حنیف اس حقیقت سے بخوبی واقف بھی تھا کہ عمر رسیدہ مریضوں میں کورونا وائرس کی اموات کی شرح زیادہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ حنیف نے پیٹرول کا بندوبست کیا اور ایک مقامی قبرستان میں خود کو آگ لگا دی۔پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوع پہنچی اور اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس افسر نے بتایا کہ اس بزرگ شخص نے اپنی موت سے چند لمحے پہلے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کے علاقے میں کسی نے اسے کورونا وائرس کا تصدیق شدہ مریض کہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کے لواحقین نے کسی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر و ہلاک کرنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور روز نئے کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں۔ نئے کیسز کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7 ہزار 27 ہوگئی جبکہ اموات 134 تک پہنچ گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…