بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کو شکست دینے سے متعلق سندھ سے اچھی خبر

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تبلیغی جماعت کے 2452افراد کے منفی ٹیسٹ آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2889تبلیغیوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 437 مثبت اور 2452 منفی آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے تمام افراد کو صوبے میں مختلف اضلاع میں رکھا گیا جہاں انہیں 14دن قرنطینہ بھی کیا گیا تھا ۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جن افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا تاہم اس سے قبل انہیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا عمل تیز کر دیا گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے 6264 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ٹیسٹ اور کیسز کے اعدادو شمار جاری کر دئیے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 497 نئے کیسز رپورٹ ، پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی،مصدقہ کیسز کی تعداد 7025 ہوگئی، ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5125 ہو گئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3276 تک پہنچ گئی، سندھ میں 2008 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 993 اور اسلام آباد میں 154 ہوگئی، بلوچستان میں 303 گلگت بلتستان میں 244 کیسز رپورٹ ہوئے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 46ہے، چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 مریض دم توڑ گئے ، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 135 ہو گئی،سندھ میں 45، پنجاب میں 36، کے پی کے میں 45 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ،وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کا ایک مریض جاں بحق ہوا،

پاکستان میں کورونا کے 44 مریضوں کی حالت تسویشناک ہے، پاکستان میں کورونا کے مزید 120 مریض صحتیاب ہو گئے، کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1765 ہو گئی، ابتک کورونا وائرس کے 84704 ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں کورونا وائرس کے اکتالیس فیصد کیسز کی دیگر ممالک کی ٹریول ہسٹری ہے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق پاکستان میں 59 فیصد کیسز مقامی طور پر پھیلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…