اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز ملک بھر سے کرونا وائرس کے 715کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 7ہزار پچیس جبکہ ہلاکتیں 135ہو گئیں ہیں ۔ ایک طرف کرونا وائرس کی ملک میں متاثرہ مریضوں میں اضافہ تو دوسری جانب صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کرونا وائرس سے پریشان حال عوام کیلئے
خوشخبری آگئی ہے ملک بھر میں صحت یاب ہونیوالے افراد 1765افراد نے مہلک وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 5125ہے ۔دوسری جانب بروز جمعرات کو پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ، مزید 719 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 7، سندھ میں 4 اور بلوچستان میں 2 ہلاکتیں ہوئیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 16 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 134 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7018 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 134 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 45 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 35 ، بلوچستان میں 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔