اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کسی شخص، وزارت یا محکمے کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ ٹراٹ کے معاملات میں مداخلت کرے، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیاجس میں کہاگیاہے کہ کسی شخص، وزارت یا محکمے کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ ٹراٹ کے معاملات میں مداخلت کرے۔

جمعرات کو پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے تحریرکیاہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وفاقی وزیرمیری ٹائم اور وزارت نے ٹرسٹ کے آڈٹ کیلئے پرائیویٹ آڈیٹر کو آڈٹ کیلئے متعین کیا۔ تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ آئین کے مطابق وفاقی حکومت کو اختیارہے کہ وہ آڈیٹر مقرر کرے، کسی شخص، وزارت یا محکمے کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ ٹراٹ کے معاملات میں مداخلت کرے۔تحریری فیصلہ کے مطابق اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کو چیئرمین کے پی ٹی کی برطرفی کے نوٹیفکیشن واپس لینے کی ایڈوائس دی ہے۔ فیصلے میں کہاگیاکہ چیئرمین کے پی ٹی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن اٹارنی جنرل کی ایڈوائس اور اس ایڈوائس پر وفاقی حکومت کے فیصلے تک معطل رہے گافیصلے کے مطابق اگر اٹارنی جنرل کی ایڈوائس پر عمل نہیں ہوتا تو درخواست گزار موجودہ مقدمے کو دوبارہ کھولنے کی درخواست دے سکتا ہے،امید ہیوفاقی حکومت قانون کے مطابق ٹرسٹ کے معاملات چلائے گی اور ٹرسٹ کے معاملات میں غیرمجاز مداخلت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…