بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی جانب سے اعلان کردہ 300 بستروں پرمشتمل کرونا ہسپتال کی حقیقت سامنے آ گئی، اصل میں کتنے بستروں پر مشتمل ہسپتال نکلا؟ دھماکہ خیز انکشافات

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) مسلم لیگ ق سے تحریک انصاف میں آنے والے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے اعلان کردہ 300بستروں پر مشتمل کورونا فیلڈ ہسپتال حقیقت میں صرف 40بستروں پر مشتمل نکلا وزیر اعلیٰ پنجاب کی 2روز قبل راولپنڈی آمد سے قبل مقامی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان نے اپنے ملکیتی جان شادی ہال میں فیلڈ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی آمد کے موقع پر راولپنڈی کے بیشتر اراکین اسمبلی کے دباؤ اور دعوت پر انہوں نے ہسپتال کا دورہ بھی کیا تھا جہاں پر وزیر اعلیٰ

کے سامنے اسے 300 بستروں کا ہسپتال ظاہر کیا گیا جبکہ گنجان رہائشی علاقے میں واقع شادی ہال میں قائم فیلڈ ہسپتال کو مقامی افراد نے مکینوں کے لئے پہلے ہی خطرہ قرار دیا تھاجس پر محکمہ ہیلتھ پنجاب نے رہائشی علاقے میں سے باہر سکول کالجز اور یونیورسٹیز میں فیلڈ ہسپتال قائم کرنے ہدایت کر دی اس ضمن میں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی رد عمل کے باعث اس فیلڈ ہسپتال کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے عملے کے لئے عارضی قیام گاہ کے طور استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…