پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عالم اسلام کے حکمران بیت اللہ اور مسجد نبوی میں جاکر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ و استغفار اور دعاؤں کا اہتمام کریں،چودھری شجاعت حسین نے علماء کرام کی تائید کا اعلان کر دیا

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ,چودھری شجاعت نے علماء کرام کے متفقہ اعلامیہ کی تائید کر دی,انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد کی آبادی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا, چودھری شجاعت حسین نے تجویز دی کہ عالم اسلام کے حکمران بیت اللہ اور مسجد نبوی میں جاکر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ و استغفار اور دعاوں کا اہتمام کریں،

مساجد ومدارس کے چار ماہ کے بل معاف کرنے کے مطالبے کی بھی مکمل حمایت کرتا ہوں,مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ علماء نے ہر موقع پر قوم کی دینی رہنماء کا فریضہ سرانجام دیا جو قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں یکسانیت ہونی چاہیے اور ایسے فیصلے کیے جائیں جو قابل عمل ہوں تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے رابطہ کرکے موجودہ صورتحال کے حوالے سے علماء کرام کی جانب سے جاری ہونے والے متفقہ اعلامیہ کی مکمل تائیدکر دی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ علماء کرام کو اعتماد میں لے کر مساجد کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی بناء جائے اور موجودہ حالات میں تمام احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے مساجد کو کھلا اور آباد رکھنے کا اہتمام کیا جائے اسی کی برکت سے اس وبا اور ان حالات سے نجات ملے گی-چودھری شجاعت نے تجویز پیش کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں عالم اسلام کے سب حکمران بیت اللہ شریف میں جمع ہوں اور توبہ و استغفار اور دعاوں کا اہتمام کریں -چودھری شجاعت حسین نے مولانا محمد حنیف جالندھری کی جانب سے مساجد و مدارس کے چار ماہ کے بجلی گیس کے بلوں کی معافی کے مطالبے کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی-مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ علماء کرام نے ہر اہم موقع پرقوم کی رہنماء کی جو قابل تحسین ہے-انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی پالیسیوں میں یکسانیت ہو اور ایسے فیصلے کیے جائیں جو قابل عمل ہوں -جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے ہر اہم موقع پر علماء اور مدارس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیااور ان کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…