لاہور ( آن لائن ) حکومت پنجاب نے کورونا وبا کے پیش نظر صوبے بھر میں رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مستحق خاندانوں کو مالی امداد دینے کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت مالی امداد دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی رمضان پیکج کے تحت مالی امداد کا طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔ عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔