اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے پر وی آئی پی شخصیات کو پاکستان لانے کا معاملہ،ترجمان پی آئی اے نے حقیقت بیان کر دی

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پی آئی اے پر وی آئی پی شخصیات کو پاکستان لانے کے معاملہ پر ترجمان پی آئی اے نے سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ خصوصی طور پر کچھ اہم افراد کو لینے برطانیہ جانے کی اطلاعات درست نہیں ۔ترجمان نے کہا کہ اپریل 3 سے اپریل 13 تک پی آئی اے تقریبا 1600 افراد کو وطن واپس لے کے آیا

جس میں کثیر تعداد برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی تھی ۔ترجمان عبداللہ خان نے کہا کہ اس بات کی سختی سے تردید ہے کہ پروازیں صرف چند مخصوص افراد کو لے کے آئیں ،پی آئی اے کے پروازوں کے ٹکٹ پی آئی اے کے دفاتر اور ویب سائیٹس پر دستیاب تھے ۔پی آئی اے کی جانب سے بارہا میڈیا پہ بھی اعلان جاری کئے گئے کہ تمام خواہشمند افراد فوری طور پر بکنگ کروائیں ۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے قومی پرچم بردار ائیر لائن ہے ، اپنی ذمہ داریوں کو غیر جانبداری، سیاسی وابستگی اور مکمل ذمہ داری سے قومی خدمت کے جذبے سے سرانجام دیتی ہے ، بے بنیاد رپورٹس پی آئی اے کی ان ہنگامی حالات میں سرانجام دی گئی خدمات کو دانستہ طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو مسافروں اور غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے خاص طور پر سراہا جارہا ہے ۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ پہلے ہی تمام پروٹوکول سروس ختم کر چکی ہے اور اپنے اس فیصلے پر سختی سے کاربند ہے اور اس کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی جارہی ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…