اسلام آباد (این این آئی) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا،جمعے سے پیر تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں۔ ترجمان کے طابق راولپنڈی سرگودھا فیصل آباد ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا خطرہ ہے،
بلوچستان کے بیشتر حصوں میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے،عوام اس دوران غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،اس دوران تمام ایمرجنسی سٹاف کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے،بارشوں کا سلسلہ چار روز تک جاری رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلوداورخشک رہے گا جبکہ خیبر پختونخواہ، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی کالام 8، چترال 4، میرکھانی2، گلگت بلتستان، استور 8، اسکردو 5، بونجی، چلاس ایک، کشمیر، مظفرآباد 3، گڑ ھی دوپٹہ ایک ملی میڑ ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر 42، سکرنڈاور چھور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔