کراچی (آن لائن) سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق جبکہ 340 نئے کیسز سامنے آئے آگئے، مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2008 ہوگئی ہے اور اموات 45 ہوگئی ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 16 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔