منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حجام، دھوبی، درزی، پلمبر کی دکانیں کھولنے سے روک دیا گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ان دکانوں کو کھولنے کی اجازت وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے نہیں دی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان سے یہ تاثر اُبھرا کہ جیسے لاک ڈاؤن ختم ہوگیا، یہ تاثر غلط ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک، الیکٹریشن کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان کے باوجود سندھ میں حجام کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہ مل سکی، حجاموں نے ہوم سروس شروع کردی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد دیگر صوبوں میں حجاموں کی دوکانیں کھول گئی ہیں مگر سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کومزید دو ہفتوں کے لیے سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے حجاموں کی دوکانیں تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو بال کٹوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہری حکومتی لاک ڈاؤن کا دورانیہ ختم ہونے کے انتظار میں تھے کہ سندھ حکومت نے مزید دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد حجاموں نے باقاعدہ ہوم سروس شروع کردی ہے اور حجاموں نے ہوم سروس کے دوران معاوضوں میں سو گناہ اضافہ کردیا ہے، حجاموں کی جانب سے معاوضے میں اضافے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد حجاموں کی ہوم سروس کو استعمال کررہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں انتظار تھا کہ 14اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہوگا یا نرمی کرنے کا اعلان ہوگا مگر سندھ حکومت نے مزید دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اس لیے حجاموں کی ہوم سروس سہولت استعمال کررہے ہیں،

شہریوں نے کہا کہ حکومت کو ضروری دوکانوں کومحدود اجازت دینا چاہئے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے، دوسری جانب حجاموں کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں حجاموں کی دوکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی ہے مگر سندھ میں ابھی تک پابندی برقرار ہے مسلسل دوکانیں بند ہونے کی وجہ سے فاقوں تک پہنچ چکے ہیں اس لیے مجبوری میں ہوم سروس شروع کردی ہے حجاموں نے کہا کہ ہم ہوم سروس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام تدابیروں پر عمل کررہے ہیں، دوسری جانب بیوٹی پارلر بند ہونے کی وجہ سے خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…