جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسی میں جہانگیرترین و دیگر وزراء کی نیب انکوائریاں کھولنے کی ہمت نہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نشانہ بننے والوں کی ناحق قید کا ازالہ کون کرے گا؟ ن لیگ نے دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور حکومتی وزراء کی نیب انکوائریاں بند پڑی ہیں اور کسی میں انہیں کھولنے کی ہمت نہیں ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 ماہ میں نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف عدالتوں میں کوئی الزام ثابت نہ کرسکا۔ 10ماہ ہوگئے لیکن کوئی منی لانڈرنگ یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی نہیں لگایا جا سکا۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے 10ماہ میں عدالتوں میں کچھ بھی ثابت نہ کرنے کے باوجود حمزہ شہباز ناحق قید میں ہیں۔

حمزہ شہباز کا اصل قصور نواز شریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور حکومتی وزراء کی نیب انکوائریاں بند پڑی ہیں لیکن کسی میں انہیں کھولنے کی ہمت نہیں اور اپوزیشن کے لوگوں کو محض انکوائری اور الزام پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ عمران مافیا عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالے تو کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت میں موجود آٹا، چینی اور گیس بجلی چوری کرنے والوں کی فائلیں اور نیب کی آنکھیں بند ہی رہیں گی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نشانہ بننے والوں کی ناحق قید کا ازالہ کون کرے گا؟

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…