جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا میں جونیئر ڈاکٹر کورونا وائرس کنٹرول سینٹر کا سربراہ مقرر ، گریڈ17 کے ڈاکٹر سید عرفان علی شاہ کو عہدہ دیے جانے پر سینئر ڈاکٹرز ناراض ،علم بغاوت بلند کردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2020 |

پشاور( آن لائن ) خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے میں کورونا وائرس کے صوبائی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ڈیٹا مینجمنٹ، لیبارٹری کوآرڈینیشن اور لاجسٹک ڈسٹری بیوشن یونٹ کی سربراہی ایک جونیئر ڈاکٹر کو دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 گریڈ کے افسر ڈاکٹر سید عرفان علی شاہ کو عہدہ دیے جانے پر سینئر ڈاکٹرز ناراض ہوگئے جن میں سے بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ مایوس ہیں اور وہ ان سے کہیں کم عمر شخص کے ماتحت کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

ان کے ماتحت کام کرنے والے ڈاکٹروں میں سے ایک 20 گریڈ ور تین دیگر 19 گریڈ کے افسران شامل ہیں۔ انہیں ڈاکٹر سید عرفان علی شاہ کے ماتحت سینٹر کا ممبر بنا دیا گیا ہے جن کے خلاف صحت کے اعلیٰ حکام نے انکوائری کی تھی اور ان سے بازیابی کا حکم دیا تھا۔ تاہم ڈاکٹر عرفان علی شاہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ ’یہ پرانی انکوائری تھی جو 2016 میں کی گئی تھی اور یہ پوائنٹ اسکورنگ کے علاوہ کچھ نہیں تھی‘۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ کورونا وائرس کے رد عمل کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ناراض سینئر ڈاکٹروں نے کہا کہ حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے صوبہ بھر کی صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ایک سینئر شخص کو اعلی عہدہ سونپنا چاہیے تھا۔ صوبے میں 3 ہزار 345 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے مثبت 865 اور منفی 2480 تھے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیسٹ میں سے 26 فیصد نتائج مثبت آئے اور ہر چوتھے فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔سینئر عومی صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو سینئر افراد کی تقرری کرکے کورونا مینجمنٹ کو مستحکم کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…