کراچی(این این آئی)نجی یونیورسٹی میں فائنل ایئر کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ۔ متاثرہ طالبہ نے تشکیل دی گئی ایف آئی اے ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ طالبہ نے کہاکہ شبہ ہے کہ تصاویر سائبر کرائم ونگ کے تفتیشی افسران نے وائرل کیں۔نجی یونیورسٹی کی فائنل ایئر کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ پر تشکیل دی گئی ایف آئی اے ٹیم پر متاثرہ طالبہ نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ متاثرہ طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ضبط کئے گئے
میرے لیپ ٹاپ اور موبائل سے تصاویر وائرل کی گئیں 14 ماہ سے میرا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی تحویل میں ہے۔ شبہ ہے کہ تصاویر سائبر کرائم ونگ کے تفتیشی افسران نے وائرل کیں۔متاثرہ طالبہ نے ایف آئی اے حکام کو سائبر کرائم ونگ کے تفتیشی افسر کے خلاف درخواست دیدی ہے۔ طالبہ نے اپیل کی ہے کہ سندھ کی بیٹی ہونے کے ناطے وزیراعظم اور بلاول بھٹو انصاف دلائیں۔ جوڈیشل کمیشن بنا کر جانچ کی جائے کہ تصاویر کہاں سے وائرل ہوئیں۔