پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

کراچی ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے جناح ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ذرائع سی اے اے کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر جناح ٹرمینل کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں چھٹیاں دیتے ہوئے آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، سی او او جناح ٹرمینل اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سی او او جناح ٹرمینل کراچی ائیرپورٹ پر فرنٹ لائن پر ڈیوٹی افسران میں شامل تھے، اس لیے احتیاطی تدابیر

کے طور پر ائیرپورٹ مینیجر کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے افسران کو بھی قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر ایچ آر سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک مظہر حسین نے ائیرپورٹ مینیجر کا اضافی چارج ظفر اعتماد کے سپرد کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر اعتماد صدیقی ڈائریکٹر آپریشن تعینات ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹرکاشف شاہ ڈپٹی ائیرپورٹ منیجر کراچی کا اضافی چارج دیکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…