ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کنٹینر میں 34آدمیوں کو چھپا کرمانسہرہ لے جانے کی کوشش ناکام ،تمام افراد گرفتار،فی مسافر کتنی رقم لی؟ڈرائیور نے بتادیا

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )کورونا وائرس لاک ڈا ئون کی خلاف ورزی کرنے پر ایئر پورٹ پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔ایس ایس پی ملیر محمد علی رضا کے مطابق کراچی سے کنٹینر نما بند ٹرک میں 34 آدمیوں کو مانسہرہ لے جانے کی کوشش پر کارروائی کرتے ہوئے 34 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایس ایچ او کلیم موسیٰ کی نگرانی میں ائیر پورٹ پولیس نے ملیر ہالٹ ناکہ بندی پوائنٹ پر کارروائی کرتے

ہوئے ٹرک میں بھیڑ بکریوں کی طرح بند کیے گئے 34 افراد کو حراست میں لے لیا۔ٹرک ڈرائیوروں محمد شفیع اور محمد وحید وہ کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 2020/ 49 درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ٹرک ڈرائیور کی جانب سے دیئے گئے، بیان کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے مانسہرہ پہنچانے کے لیے فی مسافر 4 ہزار روپے وصول کیے تھے جبکہ اس سے قبل 4 مرتبہ مسافروں کو اسی طرح کنٹینر نما ٹرک میں ڈال کر مانسہرہ پہنچا چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…