اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

داخلہ فیس جمع کرانے کا مسئلہ، اوپن یونیورسٹی نے طلبا کو زبردست سہولت فراہم کردی

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں لاک ڈائون کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے داخلے کے نئے امیدواروں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے اور پہلے سے داخل طلبہ کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ٗ داخلوں کی تاریخ 15۔اپریل سے بڑھا کر 5۔جون کردی گئی ہے جبکہ داخلہ فیس کو دو اقساط میں جمع کرانے کی اضافی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے

” اِن خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ ہمارا اثاثہ ہیںاور یونیورسٹی اُن کی سہولت کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلائو کی وجہ سے مالی مسائل کا سامنا کرنے والے طلبہ کی مدد کے لئے فیس کو دو اقساط میں جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ داخلے کے امیدوار اپنی مطلوبہ فیس دو مساوی اقساط میں جمع کراسکیں گے ٗ پہلی قسط مکمل فیس کی) 50۔فیصد( 5جون تک جمع کی جاسکے گی ٗ جبکہ باقی فیس 17۔جولائی تک جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔فیس دو اقساط میں جمع کرانے کی سہولت اختیاری اور صرف آن لائن داخلے کے لئے دستیاب ہیں ٗ کسی بھی مشکل صورت میں داخلے کے امیدواروں کو یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہٗ میاں محمد ریاض کے مطابق فیس کی پہلی قسط جمع کرانے کے بعد یونیورسٹی خالصتًا عارضی/مشروط بنیادوں پر داخلہ دے گی ٗ اگر کوئی طالب علم مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہیں کرے گا ٗ تو یونیورسٹی اُن کا داخلہ کینسل کرانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…