منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

لاک ڈائون کی وجہ سے منسوخ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات اب کب ہونگے؟ نیا شیڈول جاری کردیا گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے بلکہ صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے۔ پرچوں کا سینٹرلائزڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب الگ مارکنگ ہوگی۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیڈول کے تحت امتحانات کی تیاریاں شروع کردیں تاہم 4 جون تک کررونا وائرس

ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا۔مراسلے کے مطابق دسویں کے سالانہ امتحانات مکمل ہوچکے ہیں اس لئے ان کے نتائج کااعلان جولائی کے تیسرے ہفتہ ہوگا۔ نویں کلاس تھیوری امتحانات 18 جون سے 27 جون تک ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتہ ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیر کے امتحانات 29 جون سے 27 جولائی کے درمیان ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبرکے دوسرے ہفتہ ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیر کے امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی ہوں گے،نتائج کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…