اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں اب تک جمع ہونے والے عطیات کے حقیقی اعدادوشمار جاری کردئیے ۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں اب تک جمع ہونے والے عطیات کے حقیقی اعدادوشمار جاری کردئیے ،اب تک 1493 ملین روپے
وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع ہوچکے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ محض 15 روز میں تقریباً 1.49 ارب کی خطیر رقم اہل پاکستان کی سخاوت کا واضح اظہار ہے، بڑے مقاصد کے حصول کے جذبے کے تحت سخاوت کرنے والے عظیم لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ نیکی کے کام میں سبقت لے جانے والے دوسروں کیلئے مشعل راہ اور ترغیب کا باعث ہیں۔