بہاولنگر (این این آئی) فیڈرل فلڈ کمیشن نے آنیوالے دنوں میں شدید سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے مون سون میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے بڑے جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شدید بارشوں اور برفباری کے باعث مون سون میں گلیشیئر برف پگھلنے کے باعث شدید سیلاب کے خطرات ہیں متعلقہ ادارے سیلاب سے بچاؤ اور دریاؤں کے کٹاؤ سے بچنے کیلئے فی الفور انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوام کو سیلاب سے بچایا جاسکے۔