جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکومت کا لاک ڈائون بڑھانے کا فیصلہ عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دے گا ،حکمران ہوش کے ناخن لیں ، انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لاک ڈائون ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) جمعیت اہلحدیث پاکستان کا ہنگامی اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے مرکز اہلحدیث میں چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حکومت کی طرف سے لاک ڈائون بڑھانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ لاک ڈائون ختم کیا جائے ۔

مولانا محمد یوسف سلفی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کی چکی میں پسی ہوئی غریب عوام فاقوں پر مجبور ہوچکی ہے لیکن حکمران عوام کی مشکلات کا احساس کرنے کی بجائے اپنے غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کے لئے لاک ڈائون کر رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کرونا وائرس کے انسداد کے لئے غیر ملکی فنڈنگ کا حساب لے ، حکمران لاکھوں ڈالرز وصول کر کے اسے اپنی ذاتی جاگیر سمجھے ہوئے ہیں اور عوام کو راشن پہنچانے کے نام پر چونا لگا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بے یارو مددگار چھوڑ کر سیکورٹی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جو کہ من مانے قوانین پر عملد ر آمد کروا رہے ہیں جس سے قوم ریاست مخالف ہو رہی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں و رفاعی ادارے و انجمن غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر مساجد اور تمام بڑی مارکیٹیں کھولی جائیں اور ان کے تمام دکانداروں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ اجلاس سے مولانا بلال احمد سلفی، مولانا عبد الرحمن محمدی ، مولانا ثناء اللہ سلفی،اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم حافظ محمد حنیف سلفی اور زاہد علی، جمعیت طلباء اہلحدیث کے ناظم محمد جمیل یزدانی، رضوان خان نے بھی خطاب کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…