جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر ِاعظم کے معاونین، مشیروں کی تقرریوں کیخلاف سپریم کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے غیر منتخب معاونینِ خصوصی اور مشیروں کی تقرریوں کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی۔عدالت عظمیٰ میں ایڈووکیٹ جہانگیر جدون کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 183/3 کے تحت آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ غیر منتخب لوگوں کو وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دینا غیر آئینی ہے۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مشیروں اور وزراء کی تقرریاں اور وفاقی وزیر کے برابر اختیارات کو خلاف آئین قرار دیا جائے۔یہ استدعا کی گئی ہے کہ 1973ء کے رولز آف بزنس کا رول 4 (6) غیر آئینی قرار دیا جائے۔آئینی درخواست میں وزیرِ اعظم عمران خان کے 14 معاونینِ خصوصی اور 5 مشیروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں وزیرِ اعظم کے 5 مشیروں میں ملک امین اسلم، عبدالرزاق دائود، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان شامل ہیں۔وزیرِ اعظم کے 14 معاونینِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مرزا شہزاد اکبر، محمد شہزاد ارباب، سید ذوالفقار عباس بخاری، شہزاد سید قاسم، علی نواز اعوان ، عثمان ڈار، ندیم افضل گوندل، سردار یار محمد رند، ڈاکٹر ظفر مرزا، فردوس عاشق اعوان، ندیم بابر، معید یوسف اور ڈاکٹر تانیہ شامل ہیں۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ غیر منتخب مشیروں اور معاونینِ خصوصی کی جانب سے استعمال کیے گئے انتظامی اختیارات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیرِ اعظم کے مشیر اور معاونینِ خصوصی تن خواہ سمیت کسی مالی مراعات کے مستحق نہیں، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کی جانب سے وصول کی جانے والی ساری تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…