منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف واپس آکر پھنس گئے ،رمضان کے بعد اپوزیشن کی گرفتاریاں شروع ہوں گی، انتہائی دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان کے بعد اپوزیشن کی گرفتاریاں شروع ہوں گی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کورونا وائرس پر سیاست کرر ہے ہیں،ان کو پیغام پہنچایا گیا ہے اس مسئلے پر سیاست سے باز رہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں زیادہ تر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ڈسکس ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو جواب دینے کے لیے ہی تحریک انصاف نے کراچی میں اپنے سینٹر فارورڈز فیصل واوڈا اور علی زیدی کو میدان میں اتارا۔

انہوں نے کہاکہ رمضان کے بعد نیب متحرک ہوگا اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر ہونے والی سیاست دونوں طرف سے ختم ہونی چاہیے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ حکومت ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے وزیر اعلی کو کہیں سے پیغام پہنچایا گیا ہے کہ باز رہیں، معاملات ایک یا 2 دن میں ٹھیک ہو جائیں گے۔سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف واپس آکر پھنس گئے ہیں نیب رمضان کے بعد متحرک ہوگا اپوزیشن کی گرفتاریاں ہونگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…