اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے شہریوں کو خصوصی پیغام کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کے لئے باہر ہیں اور آپ کرونا سے محفوظ اپنے گھروں میں رہیں۔ دوسری جانب ایس پی سٹی زون سرفراز احمد ورک کی نگرانی میں وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کیا گیا
بعد ازاں ایس پی سٹی نے سٹی زون کے تما م نا کہ جا ت کا دورہ کیا اور نا کہ جا ت پر مامو ر افسران و جو انو ں کو کر ونا وائر س کے حو الے سے خصوصی ہد ایا ت دیں اور کہا کہ پہلے سلا م پھر کلا م کی پالیسی پر سختی سے عمل کر یں۔ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر سٹی زون کے پولیس افسران نے فلیگ مارچ کیا یہ فلیگ مارچ ایس پی سٹی سرفراز احمد ورک کی نگرانی میں کیا گیا، فلیگ مارچ امن و امان اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے کیا گیا، ایس پی سٹی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کررکھی،اس لیے شہری اپنے گھروں تک محدود رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،انہوں نے کہا کہ غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے، اپنی اور اپنی فیملی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی احکامات پر عملدرآمد کریں، ایس پی سٹی نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ کرونا وائرس سے بچاو کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ بعد ازاں ایس پی سٹی زون سرفراز احمد ورک نے سٹی زون کے تمام ناکہ جات کا دورہ کیا اور ناکہ جات پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی،ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی ہدایا ت دیں اور اچھی ڈیوٹی دینے والے افسران و جوانوں کو شاباش دی، انہو ں نے کہا کہ ناکہ جات پر مامور افسران و جوانوں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں، ناکہ جات پر مامور افسران و جوانوں کو شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، شہریوں کے ساتھ غیر مناسب گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔