کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے 48روز میں 12 ارب روپے کورونا کی مدمیں خرچ کر دیئے اور اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کی گئیں دستاویز میں بتایا گیاہے کہ حکومت نے48دن میں 12ارب کورونا کی مدمیں خرچ کئے،
ڈپٹی کمشنرجامشوروپرمہربانیاں،50لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی۔دستاویز میں بتایا گیا ضلع جامشورومیں کوروناوائرس پازیٹوکے 2کیسزرپورٹ ہوئے، ڈپٹی کمشنرملیرکو5کروڑروپے،ڈپٹی کمشنرلاڑکانہ کو50لاکھ روپے دیئے، اسی طرح سکھر انتظامیہ کو9کروڑروپے کے فنڈزدیئے گئے۔محکمہ خزانہ کے مطابق راشن تقسیم کیلئے29ڈپٹی کمشنرزکو1ارب 8کروڑکے خصوصی فنڈز اور محکمہ صحت سیکرٹریٹ کو5 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی جبکہ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ حیدرآبادکوایک ارب روپے خصوصی گرانٹ دی گئی۔دستاویز میں بتایا گیاہے کہ پی ڈی ایم اے کو2ارب50کروڑروپے کافنڈ اور ڈپٹی کمشنرحیدرآباد کو قرنطینہ کیلئے3 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز دیئے گئے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں قرنطینہ قائم، چند اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز جاری ہوئے اور سروسزاسپتال کورونا آئی سی یو کیلئے ایک کروڑ34لاکھ سے زائد کی خصوصی گرانٹ دی گئی۔