لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا سے متاثرہ معصوم بچوں کو ان کے والد کے ساتھ الگ کمرے میں منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سوشل میڈیا پر کمسن بہن بھائی کی تصویر دیکھ کر اس حوالے سے احکامات جاری کئے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی جانب سے بچوں کے لیے ٹیبز، چاکلیٹس،
کھلونے، سینیٹائزرز اور پھول بھی بھجوائے ہیں۔ بچوں کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر دوسرے ہسپتال سے ان کے والد کے ساتھ الگ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں کی صحت کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام کے بعد جیسے ان مایوس بچوں میں جان پڑ گئی ہو، ان کے چہرے کھل اٹھے۔ اب وہ اپنے والد کے ساتھ علیحدہ کمرے میں ہیں۔