گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کیے گئے لاک ڈائون میں حکومت کی جانب سے نرمی کر دی گئی۔گلگت بلتستان حکومت کے مشیرِ اطلاعات شمس میر کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے تاہم ریکوری ریٹ بہتر ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ جزوی لاک ڈائون کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط تیار کیے
جا رہے ہیں، حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈائون کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔مشیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ رمضان المبارک کے لیے جزوی لاک ڈائون کے شیڈول پر نظرِ ثانی ہو سکتی ہے۔شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 56 رہ گئی ہے،جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 175 ہے۔