جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بیان بازی میں دنیا میں پہلا نمبر ، حقیقت میں سب سے زیادہ برا حال سندھ کا ہے،، ترجمان وفاقی حکومت برس پڑے

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں صرف میڈیا پر اعلانات سے نہیں اپنے عمل سے خود کو لیڈر ثابت کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے تدارک کے لیے سندھ حکومت نے 3 نمایاں اقدام کیے ہیں، سندھ کے ان اقدامات میں احساس امدادی پروگرام پر اپنا نام لکھنا،

روزسیاسی بیان داغنا اور مخالف سیاسی ورکرز پر تشدد کرنا شامل ہے۔شہباز گل نے کہا کہ بیان بازی میں دنیا میں پہلا نمبر جبکہ حقیقت میں سب سے زیادہ برا حال سندھ کا ہے، سندھ میں روزانہ کے صرف 500 ٹیسٹ، وبا کا زیادہ پھیلائو، بغیر تیاری لاک ڈائون ہے، لگتا ہے 8 ارب گھر پر ہی بانٹ لیے، کسی کو کانوں کان خبر نا ہونے دی۔شہباز گل نے کہا کہ سندھ کے تاجر اور غریب عوام سبھی سراپا احتجاج ہیں، اپنی حکمت عملی کی بدترین ناکامی پروفاق کے پیچھے نا چھپیں۔انہوں نے کہا کہ اختلاف ہے تو اپنا فیصلہ کرنے کا حق بھی، پر اس موقع پر سیاست نا کریں، پی پی پی نے یہ تاثر دیا ہے کہ وفاق نے ہمیں کوئی فیصلہ لینے کے لیے مجبور کیا ہے۔شہباز گل نے کہاکہ حضور اٹھارویں ترمیم کے بعد آپ کے ان فیصلوں کا اختیار آپ کے پاس ہے، آپ کا تو کل تک یہ دعویٰ تھا کہ سب آپ کو فالو کرتے ہیں، اتنے دن سیاست کی ہے تو اب کچھ دن کام بھی کرلیں کیونکہ عوام حقیقت جان گئی ہے۔انہوں نے حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا  کہ ذخیرہ اندوز اور اسمگلر پہلے قانون میں سقم کی وجہ سے سزائوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوجایا کرتے تھے مگر اب حکومت کے راڈار پر ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…