اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی رہائی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دور ان آرٹیکل 199 کے دائرہ اختیار کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ۔ بدھ کو دور ان سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ ہائی کورٹ نے فیصلے میں فوج کے گرفتاری کے اختیار پر سوال نہیں اٹھایا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ
لاہور ہائی کورٹ نے کہا گرفتاری کے طریقہ کار کو غلط قرار دیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہائی کورٹ کو کرنل انعام کی گرفتاری کیخلاف کیس سننے کا اختیار نہیں تھا،لاہور ہائی کورٹ نے قانون کی غلط تشریح کی۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ قانونی نقاط پر دونوں فریقین تیار کرکے آئیں۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی.