جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم رہنما عامر خان 17 برس بعد قتل کے مقدمے سے بری

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کو 17 سال بعد قتل کے مقدمے میں بری کر دیا گیا۔عامر خان اور ملزم طارق عرف باٹا نے قتل کے مقدمے میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔سندھ ہائیکورٹ میں قتل کیس میں رہنما ایم کیوایم عامرخان کی سزا کے خلاف اپیل پر17سال بعدفیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے عامر خان کی سزا بڑھانے کی

سرکار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عامر خان سمیت دو ملزمان کو باعزت بری کر دیا اور ان کے خلاف سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں عامرخان کو 10 برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھاکہ ملزمان نے2003 میں این اے 254 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر فائرنگ کی، فائرنگ سے متحدہ کے کارکن انعم عزیز اور محمد نعیم جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق اس وقت عامر خان ایم کیوایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے۔ملزم طارق 17 برس سے جیل میں اور عامر خان ضمانت پر رہا ہیں جب کہ پولیس نے مقدمے میں ملزم رائس عرف ٹوپی سمیت دو نامعلوم ملزمان کو مفرور قرار دیا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…