اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مفتی منیب کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا کہاں سے نظر آئیگا ، فوادچوہدری ،پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہ ہونے سے متعلق متعلق بیان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاہے کہ مفتی منیب کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا کہاں سے نظر آئیگا ۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ’ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی گئی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع‘؟۔وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے تو 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائے گا اور انشا اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو چاند دیکھنے کیلئے اکٹھا کریں گے لیکن اب کورونا نے ہر اجتماع منسوخ کرا دیا ہے، انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…