اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے نائب امیر اور مدرسہ سراج العلوم کے مہتمم ، نامورعالم دین حضرت مولانا شاہ عبد العزیز کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے ۔” وائس آف امریکہ “ کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک مقام پر ان کی قبر تیار کی جارہی ہے جبکہ اردگرد بڑی تعداد میں احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر لوگ کھڑے ہیں اور اس منظر کو دیکھ رہے ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کے موقع پر بڑی تعداد میں
ان کے پیروکار موجود ہیں جنہوں نے چہروں پر ماسک بھی نہیں پہن رکھے اور ایک خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب اور ساتھ کھڑے ہیں ۔حکومت کی جانب سے تدفین کیلئے خصوصی ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کو دفنایا جا رہاہے تاہم اس موقع پر کسی قسم کی کوئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا ۔واضح رہے کہ چینی اور تھائی لینڈ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس لاش سے زندہ انسان میں منتقل ہو سکتا ہے ۔
Maulana Shah Abdul Aziz, a local leader of Pakistan’s religious party Jamiat Ulama-e-Islam died of COVID-19 in Mansehra on April 14.His followers, however didn’t follow the social distancing guidelines in the funeral service.Some Pak clerics say #Coronavirus was not for Muslims. pic.twitter.com/eJTG6GQ8Kz
— VOA DEEWA (@voadeewa) April 14, 2020