جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

راشن کی تقسیم کے دوران پولیس کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کا غریب طبقہ انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔ حکومت اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے راشن تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ ان کے گھر کا دو وقت کا چولہا جل سکے ۔ تاہم ایک افسوسناک واقعہ کراچی میں پیش آیا جس کی وجہ سے ایک خاتون کی جان چلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نشتر پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے وقت دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں کے درمیان بحث جھگڑے میں تبدیل ہو گئی ،

لڑائی کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مبینہ طور پر خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راش تقسیم کےدوران دو فلاحی تنظمیوں کی آپس میں لڑائی ہو گئی ، جھگڑے کی اطلاع ملتے پولیس جائے وقوع پر پہنچی ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزمان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی گئی ، صبا نامی خاتون بالکونی میں کھڑی تھی کہ گولی کا نشانہ بن گئی ۔ خاتون کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…